25 نومبر 2014 - 12:35
وہابی شہزادے نے 3 پاکستانیوں کو کچل دیا

پاکستان شکار کے لئے آنیوالے شہزادہ قطر کی گاڑی کی ٹکر سے طالب علم سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان شکار کے لئے آنیوالے شہزادہ قطر کی گاڑی کی ٹکر سے طالب علم سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے، گزشتہ شام شہزادہ قطر کا قافلہ اٹھارہ ہزاری سے واپس فیصل آباد ایئر پورٹ آ رہا تھے کہ قافلے میں شامل ایلیٹ فورس کی گاڑی نمبر JGK-940 تیزرفتاری سے ایئر پورٹ کی جانب بڑھی تو ایئر پورٹ چوک میں سڑک کراس کرتے ہوئے ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار تین نوجوانوں کو گاڑی نے ٹکر ماردی، جس کے نتیجے میں 75 ج ب سوہل کے رہائشی نویں جماعت کے طالب علم محمد سانول کی ٹانگ ٹوٹ گئی، جبکہ اس کے ساتھ شہزاد اور اسلم شدید زخمی ہوگئے۔

شہزادے کا کارواں حادثے اور زخمیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے ایئرپورٹ روانہ ہوگیا، ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا۔

.......

/169